روزانہ کتنی بچت ریٹائرمنٹ تک لکھ پتی بناسکتی ہے؟
روزانہ کتنی بچت ریٹائرمنٹ تک لکھ پتی بناسکتی ہے؟ 0 — شٹر اسٹاک فوٹو آپ نے ابھی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہو یا ایک سے دو دہائیوں کا عرصہ گزر چکا ہو، مگر ہر کوئی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک خواب دیکھتا ہے اور وہ ہے اتنی مناسب رقم جو بڑھاپے میں کام آسکے۔ اگر ریٹائرمنٹ تک مناسب رقم ہاتھ میں ہونے کی بات کی جائے تو اس کا بہترین ذریعہ بچت کرنا ہے، جس کا انحصار ہر ایک فرد کی استطاعت کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔ تاہم ایک مالیاتی ماہر ڈیوڈ بیچ نے اس حوالے سے ایک آسان منصوبہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے لوگ ریٹائرمنٹ تک لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے اکھٹے کرسکتے ہیں۔ اس مالیاتی ماہر نے تو ڈالرز کے حوالے سے بچت کا پروگرام تیار کرکے دیا ہے مگر اسے پاکستان میں بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے ضروری نہیں کہ دولت سے دولت بنائیں بلکہ درست فیصلہ سازی اور عملدرآمد اس حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عمر میں بچت کا آغاز کرنا تاخیر نہیں۔ تاہم ہر عمر کے لیے یہ مختلف ضرور ہوسکتی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ کی عمر ب...